وزیراعظم شہبازشریف نے آج(منگل کو) باکو میں انتیسویں موسمیاتی لائحہ عمل سے متعلق سربراہی اجلاس COP-29 کی افتتاحی تقریب کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول Emine اردوان سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے عالمی سطح پر اہمیت کے حامل ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل میں تعاون پر بات چیت کی۔
اس کے علاوہ شہبازشریف نے ازبکستان کے صدر شوکت Mirziyoyev اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے وسطی ایشیا کے ملکوں اور پاکستان میں گلیشیئرز اور آبی وسائل کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاکستان تاجکستان اور ازبکستان کے درمیان مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر بھی غور کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے نیپال کے صدر رام چندر Paudel اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی بات چیت کی۔
انہوں نے جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، سطح سمندر میں اضافے کے خطرے اور جنگلات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم Sir Keirstarmer سے بھی ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اسکے علاوہ انہوں نے قازقستان کے صدر Kassym Jomart Tokayev سے بھی ملاقات کی ۔
انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مستحکم بنانے اور علاقائی رابطہ کو وسعت دینے پر بات چیت کی۔