Thursday, 14 November 2024, 09:35:29 am
 
وزیراعظم نے رابطہ عالم اسلامی کے اتحادامت کے فروغ کے کام کوسراہا
November 12, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے کے نمایاں کام کو سراہا ہے۔

انہو ں نے ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران ان کی زیرقیادت تنظیم کی رہنمائی اورامت میں اتحاد کے فروغ کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تنظیم اسلام کے مقاصد کی وکالت ، بھائی چارے ، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور اُمت مسلمہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی۔