فائل فوٹو
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آج (منگل کو )اسلام آباد میں منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر کیلئے کنٹری نمائندے Troels Vester سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عدالتی نظام میں اصلاحات اور ماحولیاتی جرائم جیسے اُبھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کیلئے وسیع اشتراک عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرقانون نے UNODC کے مسلسل تعاون پر اسکا شکریہ ادا کیا اور استعداد کار بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں، ماحولیاتی اقدامات اور نظام انصاف میں اصلاحات کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی شتراکت داری کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔