Saturday, 21 December 2024, 09:47:48 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
December 12, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔

گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر،مری ،گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرکہیں کہیں ہلکی بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔

اسلام آباد،بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوںمیں صبح کے وقت کُہرپڑنے کاامکان ہے۔

وسطی وجنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت چند مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اورگلگت دوڈگری سینٹی گریڈ

لاہور دس

کراچی چودہ

پشاوراورمظفرآباد چار

کوئٹہ منفی تین

اور مری ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،بارہ مولہ، سرینگر اورLeh میں مطلع ابرآلودرہنے،کہیںکہیں بارش اوربرفباری متوقع ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی

طورپرابرآلود اور سرد رہنے کاامکان ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر ،پلوامہ، اننت ناگ اورشوپیاں میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، Leh منفی تیرہ اور بارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔