Saturday, 21 December 2024, 09:50:36 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
December 13, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد،بالائی اوروسطی پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کُہر پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: 

اسلام آباد 2 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 9، کراچی 13، پشاور' کوئٹہ اورمظفرآباد  میں 3، گلگت منفی 4 اور مری کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر' اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم انتہائی سرد اور خشک رہے گا جبکہ Leh اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلوداور موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے ،جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہیگا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر دو ڈگری سینٹی گریڈ،جموں منفی چار' Leh منفی سولہ' پلوامہ اور بارہ مولہ منفی دو' اننت ناگ منفی تین اور شوپیاں میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ۔