وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے بھر میں مستحق اور بے گھر افراد کو تین مرلے کے پلاٹس مفت فراہم کرے گی۔
اس فیصلے پر عملدرآمد کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے اور پہلے مرحلے میں بائیس اضلاع میں تینتیس سکیموں میں ایک ہزار آٹھ سو بانوے پلاٹس فراہم کئے جائیں گے۔
مریم نواز نے متعلقہ حکام کو پلاٹس کی شفاف اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے پنجاب کے ہر شہری کے اپنے گھر کے وژن کاا عادہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کو سرکاری وسائل پر یکساں حق حاصل ہے۔