Saturday, 27 April 2024, 11:53:19 am
خیبرپختونخوا کے وزیرعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کو مثبت قراردیا
March 13, 2024

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیرعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہبازشریف سے اپنی ملاقات کو صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے مثبت قراردیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات وفاقی وزراء احسن اقبال اور امیرمقام کے ہمراہ آج(بدھ) کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ فنڈز ملنے کا معاملہ جلد حل کرلیاجائے گا انہوں نے کہاکہ ہم سب کو پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے۔

وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اس موقع پر کہاکہ وزیراعظم نے اس مسئلے کے حل کیلئے اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس آئی ایم ایف کی ٹیم سے ملاقات کے بعد ہوگا جو عارضی انتظام کے معاہدے کاجائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں ہے ۔

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیر امیرمقام نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف کی مشترکہ کوششوں کے مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔