راولپنڈی اور اسلام آباد کے آرچ بشپ جوزف ارشد نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔
انہوں نے سردار محمد یوسف کو مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔
ملاقات کے دوران دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے، امن کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے دنیا سے انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔