وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گرد حملے کے بعد مسافروں کی جانیں بچانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
جمعرات کے روزکوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گروں سے مقابلے کیلئے کامیاب حکمت عملی اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گروں نے جعفر ایکسپریس کے چار سو سے زائد مسافروں کویرغمال بنالیاتھا۔
انہوں نے دہشت گردی کے اس طرح کے گھنائونے واقعات کی روک تھام کے لئے قائمZARAR کمپنی کو سراہا۔
وزیراعظم نے یہ واضح کیا کہ بلوچستان میں ترقی کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔
شہباز شریف نے تمام وفاقی اکائیوں پر زور دیاہے کہ وہ ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں مل کر خوارج کے فتنہ کو ختم کرناہوگا۔
اس موقع پر اجلاس میں جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کیلئے دعا کی گئی۔