ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے آج اسلام آباد میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے ملاقات کی۔
انہوں نے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد ترکیہ اور کامسٹیک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے اس دوران تعلیمی وفود کے تبادلوں، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اشتراک عمل کووسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔
پروفیسر محمد اقبال چوہدری نے اسلام آباد میں ترکیہ پاکستان ریکٹر فورم کے قیام سمیت تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے کئی اہم اقدامات کی تجویز پیش کی۔
اس فورم کے تحت ترک یونیورسٹیوں کے ریکٹرز اور صدور کو پاکستانی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز اور ریکٹرز کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملے گا جس سے تعلیمی اور تحقیقی شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔
ترکیہ کے سفیر عرفان NEZIROGLU نے اسلامی تعاون تنظیم میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کیلئے COMSTECH کے کردار کوسراہا ۔