بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ عمربن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے آج (جمعرات) راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں تازہ ترین علاقائی اور اس سے متعلقہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ دوطرفہ عسکری تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔
اس سے پہلے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔