Monday, 29 April 2024, 11:26:08 pm
پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا جونیئر اسکواش میں سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے
April 13, 2024

پاکستان سکوائش ٹیم نے وکٹوریہ البرٹ پارک کے میلبورن سپورٹس اینڈایکواٹک سنٹر میں منعقدہ آسٹریلیا جونیئر سکوائش چیمپئن شپ دو ہزار چوبیس میں سونے اور کانسی کے تمغے جیت کر غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کے دوران میدان میں چھائے رہے اورآخری روز شاندار فتوحات کے ساتھ اختتام کیا۔ انڈر تھرٹین مقابلوںمیں پاکستان کے حذیفہ شاہد نے آسٹریلیا کے GNG HUNGYU کو تین صفر سے شکست دی۔ انڈر ففٹین مقابلوں میں پاکستان کے یحییٰ خان نے آسٹریلیا کے ہنری کراس کو تین صفر سے مات دی۔اسی طرح انڈر سیونٹین مقابلوں میں ابراہیم زیب نے نیوزی لینڈ کے BRADLE BENUELL کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔لڑکیوں کے انڈر تھرٹین میچوں میں پاکستان کی ماہ نور علی نے ملائشیا کی EMILY SENIORکو تین صفر سے ہرا دیا۔گرلز انڈر سیون ٹین میں پاکستان کی مہوش نے ملائشیا کی ERIN WYLLIE کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کی۔ادھر حرماس علی راجہ نے انڈر الیون کیٹگری میں فواد خان نے انڈر تھرٹین اور اذان علی خان نے انڈر ففٹین کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابی کو چار چاند لگائے۔