آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری طورپر آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اعانت کا اعلان کیا ہے ۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے آج (پیر)اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی مداخلت کے بعد فوری طورپر نوٹی فیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔
انہوں نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں دلچسپی لینے اور فوری طورپر تئیس ارب روپے جاری کرنے کے احکامات دینے پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق آٹے کی قیمت اکتیس سو روپے سے کم کرکے دو ہزار روپے فی چالیس کلوگرام مقرر کردی گئی ہے۔