Saturday, 27 July 2024, 05:42:27 am
کویت کانفرنس میں غزہ کیلئے2ارب ڈالرسے زائدامدادکااعلان
May 13, 2024

کویت میں بین الاقوامی عطیاتی کانفرنس میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر زندگیاں بچانے کی غرض سے امدادی کوششیں منظم کرنے کیلئے دو ارب ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس کانفرنس کا اہتمام بین الاقوامی اسلامی امدادی ادارے اور اقوام متحدہ کے انسانی تعاون کے ادارے کی جانب سے کیا گیا۔

بین الاقوامی اسلامی امدادی ادارے کے جنرل منیجر بدر سعود السمیت نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ امداد جانیں بچانے، رہائش، صحت، تعلیم اور معاشی استحکام سمیت پانچ مختلف شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔