رات نیویارک میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت نے امریکہ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے۔جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ دو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔