Thursday, 31 October 2024, 01:07:14 am
 
پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور تعمیر نو کی کوششوں کے عزم کا اعادہ
July 13, 2024

پاکستان نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور تعمیر نو کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں کے ادارے کی کانفرنس میں پاکستانی مشن کی نائب سیکرٹری رابعہ اعجاز نے غزہ میں تعمیر نو کے جامع منصوبے کی بھرپور حمایت کی۔انہوں نے غزہ میں تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کی کوششوں میں حصہ لینے کے بارے میں پاکستان کی آمادگی کا ا عادہ کیا۔