صدر آصف علی زرداری نے چین کے عالمی ترقی اقدام کے ذریعے پائیدار ترقی او رمشترکہ خوشحالی یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زوردیا ہے ۔
انہوں نے آج بیجنگ میں عالمی ترقی کیلئے چینی ادارے کے زیراہتمام مشترکہ ترقی کیلئے عالمی اقدام کے فورم کے دوسرے اعلی سطح کے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں عالمی مسائل کو مشرقی نقطہ نظر سےدیکھنے کی اہمیت پرزوردیا ۔
صدر نے اس بات کو اجاگر کیاکہ عالمی ترقیاتی پروگرام مشترکہ ترقی کے فروغ کے ذریعے دنیا کے مستقبل کو نمایاں شکل دینے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے ترقی پذیر ممالک پر عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زوردیا۔