Thursday, 31 October 2024, 01:07:05 am
 
صدرمملکت نے شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا
July 13, 2024

صدر آصف علی زرداری آج شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی رہائش گاہ پر گئے اور وطن کی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شہید کے والد سے ملاقات کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی بہادری، حب الوطنی اور ملک کے لیے خدمات کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

شہید محمد اسامہ بن ارشد شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے۔