فائل فوٹو
آزادکشمیرمیں بھی جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
اس موقع پرکسی بھی خطر ے سے ملک کے تحفظ کے عہد کی تجدید کی جائے گی۔آزادکشمیرکے تمام اضلاع اورتحصیل ہیڈکوارٹرزمیں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔میرپورمیں پرچم کشائی کی تقریبات ،ریلیاں اورمختلف سرکاری اورنجی اداروں اورسماجی اور سیاسی تنظیموں کے تحت رنگارنگ تقریبات اس قومی دن کااہم حصہ ہوں گی۔میرپورمیں تمام نجی اورسرکاری عمارات اورشاہراہوں کوقومی پرچموں سے سجایاگیاہے اور عمارات پرشاندارچراغاں کیاگیاہے۔