Saturday, 21 December 2024, 07:21:48 pm
 
اسرائیل کے حملوں میں مزید52 فلسطینی شہید،128 زخمی
October 13, 2024

محصور غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیل کے مسلسل حملوں میں باون فلسطینی شہید اور ایک سو اٹھائیس زخمی ہو گئے ہیں۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر بیالیس ہزار دو سو ہو گئی ہے۔

ایک سال سے زائد عرصہ سے جاری اسرائیلی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے اور ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔