Friday, 03 January 2025, 01:58:52 am
 
حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے،وزیراعظم
January 14, 2024

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پی ایس ایف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کوٹلی میں ہونے والا جلسہ عام کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت کی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا، ملک میں روز گار کے مواقع پیدا کرنا اور عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔