Wednesday, 12 March 2025, 09:36:37 am
 
ایف آئی اے بین الاقوامی سمز کے غیر قانونی استعمال کیخلاف متحرک
February 14, 2025

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بین الاقوامی سمز کے غیرقانونی استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے ۔

یہ بات ایف آئی اے کے سائبرونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اپنی شناخت چھپانے کیلئے بین الاقوامی سمز استعمال کررہے ہیں  انہوں نے کہاکہ زیادہ تر برطانیہ کی بعد میں فعال کی گئی سمز خواتین کوہراساں کرنے ، دہشت گردی اورمالیاتی غبن میں استعمال ہوئی ہیں۔

وقار الدین سید نے خبردار کیاکہ ان سرگرمیوں میں ملوث مجرموں کے خلاف بلارعایت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ جاری کارروائی میں چوالیس مجرموں کو گرفتار کیاگیا ہے اوران سے آٹھ ہزار سے زائد بین الاقوامی سمز قبضے میں لی گئی ہیں۔