Wednesday, 12 March 2025, 09:27:22 am
 
میانوالی میں پنجاب دھی پروگرام کے تحت 28جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
February 14, 2025

پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت میانوالی میں28جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔

پنجاب کے وزیر برائے سماجی بہبود اور بیت المال سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

دولہوں اور دلہنوں کے سینکڑوں عزیزواقارب سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔

ہر جوڑے کو ایک لاکھ روپے نقد سلامی اور دو لاکھ روپے کا سامان جہیز کے طور پر دیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے شادی شدہ جوڑوں کومبارکباد دی۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا پنجاب حکومت کا یہ بہت بڑا فلاحی پروگرام ہے اور اسے شروع کرانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مبارکباد کی مستحق ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کے سروں پر ہاتھ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے تقریب کے شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود میانوالی کی تعریف کی۔