Wednesday, 12 March 2025, 09:31:58 am
 
صدر،وزیراعظم کاہرنائی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار
February 14, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔