Wednesday, 12 March 2025, 09:18:00 am
 
سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پرامن سیاسی اجتماعات کے حق میں قراردادمنظور
February 14, 2025

سینیٹ نے آج متفقہ طورپر ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے آئین کے تحت ملک بھر میں پر امن سیاسی ریلیوں، جلسوں اوراجتماعات کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد پیش کی۔

ایوان نے تمام صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ آئینی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے پر امن سیاسی اجتماعات اور جلسوں کی اجازت دیں۔

سینیٹ نے آج تین بلوں کی بھی منظور ی دی۔

ان میں انسانی کی سمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل مجریہ2025، مہاجرین کی سمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل مجریہ2025 اور تارکین وطن کا ترمیمی بل مجریہ2025 شامل ہیں۔