Friday, 26 April 2024, 05:39:30 pm
فہمیدہ مرزا کی پاکستانی اتھلیٹ کونیزہ بازی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پرمبارکباد
April 14, 2021

فاءل فوٹو:

بین الصوبائی رابطے کی وزیرفہمیدہ مرزانے پاکستانی اتھلیٹ ارشدندیم کوایران میں نیزہ بازی کے مقابلوں میں سونے کاتمغہ جیتنے پرمبارکباددی ہے۔مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ یقینا پاکستان کے لئے عزت اورفخر کامعاملہ ہے جس سے سارے کھلاڑیوں میں مزیدجذبہ پیدا ہوگا۔ارشدندیم نے ایران میں امام علی رضااتھلیٹک چمپئن شپ کے نیزہ بازی کے مقابلے میں چھیاسی اعشاریہ اڑتیس میٹرفاصلے پرنیزہ پھینک کرسونے کایہ تمغہ جیتاہے۔فہمیدہ مرزانے ارشدندیم کوٹوکیواولمپک دوہزاراکیس میں براہ راست رسائی پربھی مبارکباددی۔