Friday, 26 April 2024, 06:09:59 am
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا:محکمہ موسمیات
April 14, 2021

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا،پوٹھوہارریجن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیںشام اوررات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارتاسلام آباداورپشاور بیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور تئیسکراچی پچیسکوئٹہ سترہمظفرآباداورگلگت تیرہاورمری آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ،اننت ناگ میں جزوی طورپرابرآلوداورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جموں ، Leh،پلوامہ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طورپر ابرآلودرہے گا۔آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت ،سرینگر،اننت ناگ اورشوپیاں میں نوڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھارہ، Lehتین اورپلوامہ اوربارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ۔