پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔یہ سیریز جمعرات سے رواں ماہ کی ستائیس تاریخ تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائیگی۔آئی سی سی کے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کے رکن Andy Pycroft میچ آفیشلز کی ٹیم کی قیادت کریںگے جن میں پانچ امپائرز احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور رشید ریاض شامل ہیں جو امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دیںگے۔