Tuesday, 30 April 2024, 03:25:49 pm
سعودی عرب چاغی ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
April 14, 2024

سعودی عرب بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس سلسلے میں ضروری انتظامات کررہی ہے ۔وزیراعظم وزارت خزانہ میں تمام فریقوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کریںگے تاکہ سعودی عرب کے سرمائے کی خوش اسلوبی سے منتقلی کویقینی بنایاجاسکے ۔اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کان کنی کے شعبے میں مزید سرمایہ لگانے کے سمجھوتوں پردستخط کریںگے۔