Thursday, 16 May 2024, 05:47:37 pm
صدرکا آزاد جموں وکشمیر میں سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے وسائل فراہمی کا عزم
April 29, 2024

صدرآصف علی زرداری نے آزادکشمیرکے مختلف معاشی شعبوں بالخصوص سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تمام ممکنہ مدد اوررہنمائی فراہم کرنے کاعزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نے یہ بات آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کی ترقی اورعلاقے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

صدرنے کہاکہ آزادکشمیرسیاحت کے وسیع مواقع اورخوبصورت مناظر سے مالامال ہے جن کو مکمل طورپرترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ سیاحوں کوراغب کیاجاسکے۔

آصف علی زرداری نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک اُنکی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ بھی کیا۔

مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورمظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کے لئے بھارت پردباؤڈالے۔