خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملتان میں سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔
گورنر نے چیئرمین سینیٹ کوخیبرپختونخوا میں امن و امان اور سیاسی و اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی قتصادی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون درکار ہے۔ادھر ملتان میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سیدیوسف رضا گیلانی نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں جنوبی پنجاب میں نامکمل رہنے والے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔