Saturday, 27 July 2024, 07:41:12 am
پاک فوج کی جانب سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری
May 14, 2024

پاک فوج ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔پاک فوج کے تعاون سے خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چودہ ٹیموں نے حصہ لیا۔خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل خضدار سلطانز اور حب ہیروز کے درمیان کھیلا گیا جو خضدار سلطانز نے جیت لیا۔اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم، رنر اپ، مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنس آف قلات شہزادہ محمد احمدزئی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کی اختتامی تقریب میں بلوچستان بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے کھیل اور تفریح کے اقدامات کو سراہا۔