Saturday, 27 July 2024, 05:08:15 am
پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر میں میڈیکل کیمپ کاانعقاد، ادویات بھی فراہم کی گئیں
May 14, 2024

تھرپارکر کے رائے چند ہائیر سیکنڈری سکول چیلہار میں پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کو میڈیکل کیمپ میں علاج کے ساتھ دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں مختلف لیب ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود تھی میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی مائنر سرجریز بھی کی گئی ،میڈیکل کیمپ میں رہائشیوں میں راشن اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

پاکستان آرمی کے مفت میڈیکل کیمپ میں 1363مریضوں نے علاج کروایاڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچا اور علاج کے حوالے سے رہائشیوں میں آگاہی بھی فراہم کی میڈیکل کیمپ میں ملیریا، شوگر، بلیڈ پریشر اور میدے کے امراض کا مفت علاج کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے پاکستان آرمی کے اس عمل کا دل سے شکریہ ادا کیا۔