Wednesday, 23 October 2024, 05:59:15 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
June 14, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان کشمیر بالائی خیبر پختونخوا اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے او رکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد 25ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 31کراچی 30پشاور 27کوئٹہ 24گلگت 17 مری 19اور مظفر آباد 23ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمحکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر Leh ، پلوامہ، اننت ناگ شوپیاںاور بارہ مولہ میںمطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میں موسم گرم اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت، سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں اٹھائیس، Leh آٹھ ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔