Sunday, 08 September 2024, 04:24:39 am
 
پاکستان رینجرز سندھ کا ضلع گھوٹکی کی تحصیل او باڑو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
June 14, 2024

پاکستان رینجرز سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے ضلع گھوٹکی کی تحصیل او باڑو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ طبی کیمپ کا مقصد مقامی افراد کو مفت علاج معالجہ اور دوسری سہولتیں فراہم کرنا تھا، کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ نادرا کے تعاون سے آن لائن سروس کے ذریعے اس علاقے میں تین سو سے زائد افراد کے شناختی کارڈ اور بچوں کے فارم''ب'' بھی بنائے گئے۔