Monday, 30 December 2024, 10:09:51 pm
 
یوم فضائیہ :پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر تقریب
September 07, 2024

یوم فضائیہ کے سلسلے میں آج کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان ِ حیدر کی قبر پر ایک تقریب ہوئی۔

ایئر وائس مارشل ستارہ امتیاز ملٹری عامر شہزاد نے راشد منہاس شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے شہید پائلٹ آفیسر کی قبر پر سلامی دی۔

راشد منہاس سترہ فروری اُنیس سو اکاون کو کراچی میں پیدا ہوئے اور بیس اگست اُنیس سو اکہتر کو دشمن کی طرف سے جنگی جہاز اغواء کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔