Wednesday, 23 October 2024, 05:59:01 am
 
آزادکشمیر ریڈیو میرپور کی زلزلے سے غیر فعال ہونیوالی عمارت بحال کر دی گئی
June 14, 2024

آزاد کشمیر ریڈیو میرپور کی زلزلے سے غیر فعال ہونے والی عمارت کو ضروری مرمت کے بعد جمعے کے دن سے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ۔

زلزلے کے بعد عمارت کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس کے سبب آزادکشمیر ریڈیو میرپور کی نشریات کنٹینر میں قائم عارضی سٹوڈیو کے ذریعے چلائی جا رہی تھیں۔

گذشتہ روز کنٹینر میں قائم سٹوڈیو اپنی اصل عمارت میں منتقل کر دیا ۔

آزاد کشمیر کے ریڈیو سننے والے سامعین اور سول سوسائٹی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات محترمہ شاہیرہ شاہد اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ  کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔