Thursday, 31 October 2024, 01:07:11 am
 
ایس ایف آئی سی کا پراپرٹی شعبے کے منصوبوں کی ترقی میں اہم کردار
July 14, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے ایک اور سنگ میل کے حصول پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف بین الاقوامی کمپنی REPORTAGE PROPERTIES اور مشہور پاکستانی کمپنی EMPIRE ہولڈنگ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے اس معاہدے میں رپورٹیج ایمپائر پاکستان کے نام سے ایک کمپنی کا قیام بھی شامل ہے ۔

کمپنی تعمیرات کے بین الاقوامی معیار پر مبنی اپنے پلے منصوبے کا آغاز لاہور سے کرے گی۔

ملک کے بڑے شہروں میں کئی منصوبوں کے آغاز کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیکر ملکی معیشت میں بہتری لانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہے۔