وفاقی تعلیم کی وزارت ایک تاریخی منصوبہ شروع کرے گی جس کا مقصد سکول کے بچوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔
منصوبے کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان بھر کے ساڑھے تین سو سکولوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
یہ پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مقام بنانے کے اقدام کو مستحکم کرنے کے حکومتی تزویراتی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
مراکز ورچوئل رئیلٹی، مصنوعی ذہانت اور اعدادو شمار کے تجزیے جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعارف کرائیں گے اور انہیں مستقبل کی کوششوں میں بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے کیلئے تیار کریں گے۔
منصوبے کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارتیں اور استعداد کار بڑھانا، ڈیجیٹل مستقبل کیلئے طلبہ کو تیار کرنا، پاکستانی برآمدات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اہلیت بڑھانا اور پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی مقام بنانا ہے۔