پاکستان فلور مل ایسوسی ایشن نے ملک گیرہڑتال رواں ماہ کی 22 تاریخ تک موخر کر دی ہے۔
ہڑتال موخر کرنے سے متعلق یہ فیصلہ اسلام آباد میں پاکستان فلور مل ایسوسی ایشن کے وفد اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کمیٹی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
فلور مل کی صنعت آج سے ملک بھر میں معمول کے مطابق کام کرے گی اور منڈی میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔
وفد نے کمیٹی کو جاری ہڑتال، ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ اور صنعت اور عوام پر پڑنے والے اس کے اثرات سے آگاہ کیا۔
کمیٹی نے فلور مل ایسوسی ایشن کے وفد کو رواں ماہ کی بائیس تاریخ تک ان کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔