پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے آج رات سے کل تک صوبے میں بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات اور کل شدید بارشوں کی توقع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔