Thursday, 31 October 2024, 01:07:16 am
 
رومینہ خورشید کا موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے کی ضرورت پر زور
July 14, 2024

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی امور کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشیدعالم نے عالمی حدت کو کم کرنے اور خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے کے بارے میں موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی سکول قائم کرنے کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ منصوبے کی کامیابی کا دارومدار مل جل کر کام کرنے میں مضمر ہے اور تمام شرکاء کی تجاویز کوہ پیمائی سکول کے قیام کو حتمی شکل دینے میں شامل کی جائیں گی۔رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ منصوبے کا بڑامقصد پائیدار سیاحت ، کوہ پیمائی کی تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے میں مقامی لوگوں کی شمولیت ممکن بنانا ہے۔اجلاس میں تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جو جامع نصاب تیار کریںگی اور کوہ پیمائی سکول کے قیام کیلئے موزوں جگہ کی نشاندہی کریں گی۔