Friday, 03 May 2024, 06:41:32 pm
صد مملکت عارف علوی آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہونگے
August 14, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو ں گے۔دورے کے دوران دونوں ملکوں کے صدر اور استنبول میں پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے پہلے بحری جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔دونوں رہنماء دوطرفہ تعلقات پر غوراور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے ذرائع ابلاغ اور نمایاں تاجروں سے بھی گفتگو کریں گے۔پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے ،ثقافت ،تاریخ ،مثالی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔