وزارت اطلاعات ونشریات نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک نیا نغمہ '' تو ہی ہے ایک بندیا،، جاری کیا ہے۔
اس نغمے کو پہلے پاکستانی اوورسیز کنونشن کے آخری روز باضابطہ طورپر جاری کیاگیا ۔
یہ نغمہ مسلسل انتھک محنت اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے ملک نے مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
اس نغمے کی تیاری میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورحالیہ معاشی ترقی کو اجاگر کیاگیا ہے جس میں مہنگائی میں کمی، غیرملکی سرمایہ کاری اور ٹیکس محاصل میں اضافہ، شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں کمی شامل ہیں۔