Wednesday, 16 April 2025, 06:17:20 pm
 
ایوان بالا کا اجلاس، مرحوم تاج حیدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش
April 15, 2025

سینیٹ کے اجلاس میں ارکان نے گزشتہ منگل کو وفات پانے والے سینٹ کے رکن تاج حیدر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

بحث کا آغاز کرتے ہوئے شیری رحمان نے تاج حیدر کو ایک سچے محب وطن ، بہترین مصنف ایک نظریاتی رہنماء اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنماوں میں سے ایک قرار دیا۔

حکومت اور حکومتی بنچوں کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ تاج حیدر کی جمہوریت اور سیاست میں شائستگی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

سید شبلی فراز نے تاج حیدر کو ایک ہمہ جہت شخصیت قراردیا۔

حامد خان نے کہاکہ تاج حیدر سیاست میں آزاد سوچ کی علامت تھے۔

کامران مرتضی نے کہاکہ تاج حیدر ایک نیک انسان تھے اوران کی وفات قوم کیلئے عظیم نقصان ہے۔

اس سے قبل اجلاس کے آغاز پر ایوان میں مرحوم تاج حیدر ، سابق سینیٹر، پروفیسر خورشید احمد ، آرمی چیف کی والدہ ، جعفر ایکسپریس کے شہداء اور بے گناہ فلسطینیوں سمیت دہشت گردی کے مختلف واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔