گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران محصور غزہ پر اسرائیل کے جاری حملوں میں باسٹھ فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ خوراک کے حصول کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری کے بعد آج شمالی غزہ میں کم سے کم دس افراد شہید اور چالیس زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی ڈرونز نے جبالیہ میں اس جگہ فائرنگ کی جہاں خوراک کے حصول کے لئے رہائشی جمع تھے۔
متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔