نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس اعتماد کا اظہارکیا ہے کہ صوبے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے میں اپنا بھرپور آئینی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج (منگل)اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبے کے انتظامی امور، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور سمگلنگ کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔