Wednesday, 15 January 2025, 02:29:03 pm
 
پاکستان اور بنگلہ دیش کا علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کا عزم
January 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے راولپنڈی میں بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل S.M.Kamr-Ul-Hassan اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کے درمیان ملاقات میں

طے ہوا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کسی بھی بیرونی دخل اندازی سے ملکر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل S.M.Kamr-Ul-Hassan نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال اوردونوں افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔فریقین نے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔