Thursday, 31 October 2024, 01:06:55 am
 
علاقائی تجارت کا فروغ، این ایل سی کا ٹرک چیری لیکر چین پہنچ گیا
June 15, 2024

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے کیلئے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

چھ ٹن چیری سے لدا این ایل سی کا پہلا ٹرک چین پہنچ گیا ہے جبکہ دوسری کھیپ آئندہ ہفتے گلگت بلتستان سے روانہ ہوگی۔

گزشتہ سال ٹی آئی آر نظام کے تحت پاکستان سے ادویات کے دوٹرکوں پرمشتمل برآمدی مال کی پہلی کھیپ کرغزستان کے شہر BTSHKEK پہنچی تھی۔رواں سال اپریل میں آلوئوں کی ایک کھیپ این ایل سی کے ٹرکوں کے ذریعے روانہ کی گئی جس نے صرف سات دنوں میں اوکاڑہ اور رحیم یارخان سے دوشنبہ تک کا سفر طے کیا۔