Friday, 22 November 2024, 06:24:08 pm
 
پاکستان،یو اے ای کا تمام شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق
September 15, 2021

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تمام شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے اور متعدد کثیر جہتی فورموں پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان آج ٹیلیفون پر ہونیوالی بات چیت میں کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایکسپو2020 کیلئے شاندار انتظامات کرنے پر اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ بڑی نمائش کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ دونوں وزرا نے دوطرفہ معاملات اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل کے بارے میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔